Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق پروگرام کے تحت نوجوانوں پر 11 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، صوبے کے 60 ہزار نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا کے 25 ہزارافراد کو مفت انٹرن شپس دی جائیں گی،صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق 42 ہزار نوجوانوں کو 80 ہزار روپے تک کی گرانٹس دی جائیں گی۔

یہ گرانٹس دیہی علاقوں اور ضم اضلاع کے نوجوانوں کو دی جائیں گی، سرکاری ٹیکنیکل اداروں سے 37 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں جبکہ نجی ٹیکنیکل اداروں سے 36 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں 19 ہزار مرد و خواتین کو شامل کیا جائے گا، محکمہ تعلیم کے مطابق اب تک 806 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے، گرانٹس کے لیے 312 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

Related posts

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

ٹیلی کام سیکٹر نے 9 ماہ میں 285 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی والوں کو این آر او نہیں ملے گا، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment