Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔ جس کے بعد ان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔

Related posts

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر اسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

Mobeera Fatima

Leave a Comment