Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان اور بشری بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔ جبکہ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں۔ لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ موجود ہے۔ لاشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی

Mobeera Fatima

ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے،وزیر اعظم :چیئرمین کی سرزنش

admin

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment