Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان زمبابوے دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کر دیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیےقومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

admin

آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال ، تعلیمی ادارے بند ، ٹریفک بھی معطل

Mobeera Fatima

سیلاب سے متاثرہ غذر تالی داس کے مکین خیمہ بستی منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment