Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں 28 نومبر کا دن گولڈن ڈے بن گیا۔ نومبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ کا مہینہ ثابت ہوا۔

دوسری جانب بٹ کوائن کی قیمت 98 ہزار ڈالرکی بلند ترین سطح تک گئی۔ بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 95 ہزار 832 ڈالر ہے۔

کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے  پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن دو کروڑ 65 لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

Related posts

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف احتجاج ، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

بھارتی ٹیم آئی تو ویلکم کریں گے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

Leave a Comment