Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

دبئی: انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 250 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

دبئی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔ برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130 رنز کی شراکت ہوئی۔

پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Related posts

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

عمران خان کو 15دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائینگے، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment