Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

شہر قائد میں دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے، کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نافذ کردہ دفعہ144کے تحت5سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔دفعہ 144ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر لگائی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیرملکی شرکا کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Related posts

یہ کوئی جلسہ یا کنٹینر نہیں، ہلڑ بازی برداشت نہیں کی جائے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Mobeera Fatima

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پی ٹی اے نے ٹیلی کام ڈیٹا لیک کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment