Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دورہ جنوبی افریقہ ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف قومی اسکواڈ میں ردو بدل کا امکان ہے۔

وائٹ بال سیریز کے لیے فخر زمان کی واپسی ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے صائم ایوب کی بھی قومی اسکواڈ میں واپسی ہو گی،ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا۔ بنیادی طور دونوں فارمیٹس کے لیے 18، 18 رکنی اسکواڈ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

فائنل اسکواڈ کا اعلان سیریز سے قبل ہی کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائیں، واضح رہے کہ پاکستان 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلے گا۔

Related posts

راستوں کی بندش ، توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت آج نہیں ہو گی

Mobeera Fatima

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment