Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جرمن چانسلر اور روسی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

جرمن چانسلر شولس کا روسی صدر پیوٹن  ٹیلی فون، بات چیت ایک گھنٹے تک جاری رہی صدر پیوٹن کو فون کرنے سے قبل جرمن چانسلر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی رابطہ کیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلرکوفون کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  نے مذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا، ہم اب بھی بات چیت بحال کرنے پرتیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے تنازع کی جڑختم کی جائے، سیکیورٹی تحفظات دورکریں، علاقائی حقائق مانیں گے توعلاقے میں امن وامان قائم ہوگا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چانسلر شولس اور صدر پوٹن کے مابین  تقریبا دو سال بعد یہ کسی بھی طرح کا پہلا رابطہ تھا، دونوں رہنماؤں کے مابین آخری مرتبہ دسمبر 2022ء میں بات چیت ہوئی تھی۔

جرمن چانسلر نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے کو مالیاتی شعبے میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

 

Related posts

افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

فرانسیسی صدر کا ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment