Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اور ان تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر ہے۔ ہم ایجنڈے پر پھیلائی گئی افواہوں کا جواب نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینی پاشندوں، کمپنیوں اور منصوبوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنے چینی باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اور ہم پاکستان چین تزویراتی شراکت داری کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی کوشیش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ ہم پاکستان کو تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور افغان انتظامیہ کو ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہیں جن کی محفوظ پناہ گاہیں وہاں موجود ہیں۔ ہم افغان انتظامیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بارہا کی جانے والی درخواستوں کو سنجیدہ لیں۔

Related posts

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوتی ہے، رمیز راجا

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کا بڑا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment