Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔

نجی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں حکومت نے 792 ارب روپے قرض کم کیا۔

ماہ ستمبر 2024ء تک حکومت کا قرضہ 69570 ارب روپے رہا، رواں سال حکومتکے مقامی قرض میں 803 ارب روپے کی کمی ہوئی اور قرض 47536 ارب روپے رہا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں حکومتی قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد رہا، جون 2018 کے بعد حکومتی اورجی ڈی پی تناسب کم ترین سطح پرہے۔

Related posts

سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا ، ایرانی رکن پارلیمنٹ

Mobeera Fatima

افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری، کئی پروازوں کو پاکستانی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا

Mobeera Fatima

تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ، ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment