Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

مسلسل مثبت رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 93 ہزار 93 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment