Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسموگ کے باعث لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہونگی

بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 اضلاع میں آج سے دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی ، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے عدالتی فیصلے پر آج سےعملدرآمد شروع ہو گا، چاروں اضلاع میں 17 نومبر تک دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کھیلوں سمیت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے پر پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

لاہورمیں ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Related posts

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکہ

Mobeera Fatima

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment