Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ، عطاء تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔

فلسطین سے متعلق زیک گولڈ سمتھ  کے بیان کی آج تک مذمت نہیں کی گئی، معاشرے میں تقسیم اور نفرتیں پیدا کرنا ایک سوچ سمجھا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ قوم کو متحد کیا جائے۔

Related posts

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment