Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسموگ کی روک تھام ، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے اور اتوار کو مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کیس کی سماعت کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرک اور ٹرالر اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہر سماعت پر حکومت کو اسموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے، اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھواں چھوڑنا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیئے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں؟ دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہونگے۔

Related posts

بحری جہاز پر قبضہ ، ایران نے امریکا کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

امیر جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment