Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی رہی ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین 92 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment