Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شہربانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوارتصور کی جارہی ہیں۔

سابق  ڈپٹی کمشنر سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا جوعربی خطاطی والا لباس ملبوس تھی۔

یاد رہے کہ پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دورکا آغاز کیا تھا۔

Related posts

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

Mobeera Fatima

امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

Mobeera Fatima

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment