Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 354 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 90 ہزار 441 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسٹاک مارکیٹ میں پہلا سیشن مثبت رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

پنجاب :اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے کی سمری منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment