Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی روٹ توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی منظور

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجانوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ہمراہ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ 

سماعت کے دوران وکیل صفائی نےکہا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کےساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Related posts

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

Mobeera Fatima

آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

توہین عدالت کیس ، عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment