Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ، ولی عہد سے بھی ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس تعلیم، توانائی،مالیات اورصحت پر توجہ مرکوز ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے ، ملاقات میں معیشت ،توانائی اوردفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کا 31 اکتوبر کو دورہ قطر کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Related posts

مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

Mobeera Fatima

ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment