راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔
شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تو دونوں نے 16،16 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کا مجموعی اسکور 99 ہوا تو چوتھی وکٹ کپتان شان مسعود کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری انہیں ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، رضوان نے 25 رنز بنائے، سلمان آغا صرف ایک رنز بنا سکے انہیں بھی ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔
سعود شکیل 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب 19،عبداللہ شفیق 14 اورکامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔