Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

والد کے کہنے پر روپوش ہوا ، حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دونگا ، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ میں نے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

Related posts

انٹرا پارٹی انتخابات کیس ، پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک مہلت

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment