کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ممکنہ 26ویں آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں۔ اور شہر ایک کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سیوریج کا نظام بوسیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جسے سسٹم کہا جاتا ہے۔ اور اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا کیونکہ اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے۔حکومت کی بدانتظامی ہے اور اربوں روپے کا کام بارش میں بہہ گیا۔ نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جا رہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ابھی ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی ری کاؤنٹگ ہو رہی تھی اور حکومتی پارٹی کے لوگ بیلٹ باکسز ہی اٹھا کر لے گئے۔ یہیں لوگ تو ہیں جنہوں نے کراچی کی میئر شپ بھی قبضے سے حاصل کی۔