Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

من پسند نمبروں کی 3 کیٹیگریز، اپنا یا کسی پیارے کا نام بھی لکھوایا جا سکے گا، ڈی جی ایکسائز

لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا کہ گاڑی کے لیے من پسند نمبر پلیٹ اسکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد اسکیم کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا، فیصل فرید نے کہا کہ من پسند نمبروں کی تین کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔

کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا،پلاٹینم کیٹیگری کے تحت اپنا یا پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ گولڈ کیٹیگری کے تحت تین من پسند حروف اور تین ہند سے لکھوائے جا سکیں گے، نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

اسلام آباد ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں کمی، انڈے مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment