Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی اے کا جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر رہنے کا دعویٰ

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون اور  انٹرنیٹ سروس معیار جانچنے کا سروے جاری کر دیا۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوئی ہے، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ اور نیٹ ورک دستیابی میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل کالز کا معیار طے شدہ حد سے کم پایا گیا۔

دوسری جانب سروے تفصیلات پر مبنی پی ٹی اے ویب لنک پر معلومات غائب ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ سے انٹرنیٹ کی سروس سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

Mobeera Fatima

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اعزاز ، جدید ترین طریقے سے علاج کرنیوالا ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا

Mobeera Fatima

ممبئی ہائیکورٹ نے 200 کے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ، 12 ملزمان بری

Mobeera Fatima

Leave a Comment