کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کااضافہ ہوا، انڈیکس 85 ہزار776 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 5.30 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 85669.27 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔
