Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

فیڈ رل بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تمام دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے، فیڈ رل بورڈ کے طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد: 10 کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے کا ہو گیا

admin

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment