Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کو رٹ میں نئی درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کر سکتی، عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔

موقف اختیار کیا گیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم اسکروٹنی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔

Related posts

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

Mobeera Fatima

ماضی میں پمز کے اندر پیش آنے والے غفلت کےسنگین واقعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment