Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی، پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پرمعروف مذہبی اسکالر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذا کر نائیک نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے، ملاقات کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اتحاد بین المسلمین اور اور اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Related posts

مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا

admin

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

Mobeera Fatima

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment