Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس ، نیا بینچ تشکیل ، جسٹس نعیم افغان شامل

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کر لیا، جس کے بعد آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرنیولا بینچ مکمل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اجلاس میں بینچ کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تاہم جسٹس منصور علی شاہ کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور نے  ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس آنے کے بعد بھی سینئرترین ججز کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی جبکہ  کوئی وجہ بتائے بغیر جسٹس منیب کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔

Related posts

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

Mobeera Fatima

ملتان میں مرغی سستی ، لاہور میں انڈے مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment