Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیرسٹر گوہر گرفتاری کے بعد رہا ، سلمان اکرم راجہ کو پولیس لے گئی

تحریکِ انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

ادھر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں، ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔

Related posts

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں شامل

admin

پشاور میں آٹا مزید مہنگا، 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے کی ہو گئی

Mobeera Fatima

وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment