Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے،وزیراعظم سے مطالبہ

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے،وزیراعظم سے تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورگیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کر دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ امجد خان صدر گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے گیسٹ ہاؤسز کو کم سے کم نرخ دیے گئے ہیں۔

راجہ امجد خان نے کہا کہ سیلزٹیکس کے نفاذسے وادی نیلم میں سیاحتی سرگرمیاں محدود ہو جائیں گی،سیاحت کے فروغ کے لئے وادی نیلم کو ٹیکس فری زون قراردیاجائے۔

مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ 28ستمبر تک وزیر اعظم نیلم کی سیاحت کو ٹیکس فری زون کا نوٹیفکیشن جاری کریں،صدر گیس ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن کے بعد سیاحتی مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

عبدالرشید خان صدر انجمن تاجران نیلم نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے نیلم کی سیاحت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،صدر انجمن تاجران نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی پالیسی سے گریز کریں۔

Related posts

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع ، ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا

Mobeera Fatima

شدید گرمی کے باعث رمی کی رسومات معطل ، عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment