Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم،15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ

حکومت نے نان فائلرز کی کیٹییگری ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے اور ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی جن میں ابتدائی طور پر 5 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

Related posts

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 293 روپے تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں مسلسل بارش،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment