Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدلچسپ و عجیب

سونے کے ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں، بھارتی کمپنی کی انوکھی پیشکش

جو سوتا ہے وہ کچھ نہیں حاصل کر پاتا لیکن اب سونے کے بھی لاکھوں روپے ماہانہ ملیں گے، بھارتی کمپنی نے انوکھی اور دلچسپ پیشکش کر دی۔

بھارتی کمپنی ویک فٹ نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کے لیے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کے لیے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی معروف بھارتی کمپنی ویک فٹ نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی۔

Related posts

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

Mobeera Fatima

جسٹس منصور رخصت پر چلے گئے ، تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment