Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پریشان نہ ہوں ، بہت کچھ آنیوالا ہے ، اسی طرح روتے رہو گے ، زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو جواب

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے، صبر سے کام لیں، تم اسی طرح روتے رہو گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقریباً 30 سال کی سیاست کے بعد ان دنوں مایوس افراد کا ایک ہی مسترد شدہ بیانیہ ہے۔ یروشلم پوسٹ میں ذکر اس لیے آیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ’’ آزاد خارجہ پالیسی بنانے‘‘کا بیان دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ میں بانی پی ٹی آئی کو ایک نرم حامی کے طور پر جوڑنے کی کوشش کی گئی ، آرٹیکل کو چھپوانے والے ہی اسے اسرائیل کے بارے میں ہمارے موقف سے جوڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری مسلم دنیا میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط آواز کوئی نہیں جو فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہو، فلسطینیوں اور کشمیریوں دونوں کے حق خودارادیت کی بات بانی پی ٹی آئی نے ہر فورم پر کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس حکومت نے پچھلے ایک سال میں اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟۔

Related posts

انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کی قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

راولپنڈی اور فیصل آباد خواتین جیلیں قائم کرنیکی منظوری ، اصلاحات کا پلان طلب

admin

Leave a Comment