Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار  ٹیسٹ دیں گے، جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں  ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار ا یم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصّہ لیں گے جن میں 13 ہزار کراچی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

admin

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment