Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

آئی ٹی کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی مرحومہ ارفع کریم کے خاندان کی ایک اور بیٹی نے صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

فیصل آباد کی 11 سالہ ہانیہ کاشف کو اپنے دیگر حافظ بھائیوں کو دیکھ کر قرآن مجید زبانی یاد کرنے کا شوق پیداہوا تو ہانیہ نے دن رات ایک کیا اور صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔

ہانیہ کا کہنا کہ اس نے مسجد نبویؐ میں اس مقصد کے لئے خصوصی دعا کی تھی،ہانیہ نے بتایا کہ میں نے ناظرہ کا آخری سبق مسجد نبویؐ میں پڑھا، جب میں نے حفظ شروع کیا میں نے پوری ایک صورت کرتے کرتے آدھا سپارا سنایا۔

6 سپاروں تک پھر آدھا صبح اور آدھا شام کو اور پھر جب آخری دن تھا میرا میں نے 2 مکمل سپارے سنائے۔ہانیہ کو قرآن مجید یاد کروانے والے حافظ عرفان الحق کا کہنا ہے کہ ان کے تدریس کے 40 سالہ دور میں ہانیہ پہلی اور واحد طالبہ ہے جس نے انتہائی کم مدت میں قرآن پاک حفظ کیا جوخود ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

صرف 34 دن میں قرآن مجید حفظ کرنے والی 11 سالہ ہانیہ کاشف کی خواہش ہے کہ وہ مذہبی اسکالر بن کر دین کے فروغ کے لئے عظیم خدمات سرانجام دے۔

Related posts

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا دوست ممالک کا دورہ مکمل ، دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment