Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سینیگال ، مچھلی کے شکار والی کشتی پر سوار 100 مسافر ڈوب گئے ، 26 ہلاک

مغربی افریقا کے ملک سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 26 مسافر ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد ڈوب گئی۔

رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو لے کر اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی۔

کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے ، کشتی پر سینیگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے۔

حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو بچا لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل

Mobeera Fatima

لڑکی کی اپنے عاشق کی لاش سے شادی ، لوگ حیران رہ گئے

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق، 73 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment