Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھانے والا کون، قوم سمجھ رہی ہے، گورنر سندھ

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر حاضری کے دوران گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں عظیم قائد کے لئے اپنے تاثرات تحریر کیے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں قائدِ اعظم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے واقعات پر ہم شرمندہ ہیں۔ میں نے تاثرات میں لکھا کہ ہم آپ سے شرمندہ ہیں اس لیے کہ 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم سمجھ رہی ہے کون معیشت  آگے بڑھا رہا ہے اور کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دشمن نفرتوں کا بیانیہ پھیلا رہا ہے وہیں ہم یکجا ہو کر دشمن کو بیان دے رہے ہیں کہ ہم ایک ہیں۔ پاکستانی معیشت کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے، بیرونی طاقتوں کا بیانیہ بک رہا ہے اور یہاں خریدار اسے خرید رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ قائد اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، ملک میں اندرونی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اگلے ماہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو پاکستان آنا ہے۔

Related posts

فرح خان کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

admin

آسیان ریجنل فورم اجلاس میں بھارت کو پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا

Mobeera Fatima

غزہ میں شدید غذائی قلت ، فلسطینی گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور

Mobeera Fatima

Leave a Comment