Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ، قیمت 278.55 روپے ہو گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 55  پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالرکا ریٹ 278 روپے 62 پیسے بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related posts

مرغی، انڈوں ، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری

Mobeera Fatima

اے آئی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ زندگی کا حصہ بن جائے گی، مارک زکربرگ

Mobeera Fatima

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment