Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خلیل الرحمان قمر کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کی سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا، واضح رہے کہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈرامہ ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، 17 اگست کو ملزمان کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

Mobeera Fatima

معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment