Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، روپے کے مقابلے میں معمولی سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس سے ڈالر 278 روپے ، 60 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرید انڈیکس میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 506 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس کم ہو کر 78 ہزار ، 283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

محسن نقوی وزیرداخلہ نہ بنتے اگر نظام کی مرضی شامل نہ ہوتی، انوار الحق کاکڑ

Mobeera Fatima

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

بھارت کی ایک اور اچھی حرکت ، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment