Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری کرانے کا اعلان

عراق کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی شراکت داری سے 27 سال بعد مردم شماری نومبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا طے ہے۔  آخری مردم شماری 1997 میں ہوئی لیکن وہ 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری موخر رہی۔

عراق میں امن و امان کی فضا بہتر ہونے کے باعث 27 سال بعد مردم شماری 20 اور 21 نومبر کو کرائی جائے گی۔ 2010 میں بھی ایک کوشش کی گئی لیکن اچانک ملک کے حالات خراب ہونے کے باعث مردم شماری کو معطل کرنا پڑا۔

Related posts

کسی کو یہ حق نہیں میرے الفاظ کو غلط رنگ دے، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

ڈھاکا،عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے استعفیٰ دے دیا

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment