Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع کا انتخاب

پنجاب حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل دینے کیلئے ورکنگ پلان مکمل کر لیا گیا۔

سولرائزیشن اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سولرائزیشن کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 200یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولردینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ مرتب کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سولرائزیشن سکیم کے تحت مفت سولر دینے کیلئے پہلے 2اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔

جن دو اضلاع میں سب سے پہلے مفت سولر پینل دیے جائیں گے ان میں راجن پور اور اٹک شامل ہیں، اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے۔

دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے، یاد رہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ والے صارفین کو مفت جبکہ 500 یونٹ تک کے صارفین کو بلاسود سولرز سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

Related posts

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

فیض آباد دھرنے کا تیسرا روز، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment