Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اڈیالہ جیل میں ایک ایڈیشنل ، 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ تینوں افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو 14 اگست کو حراست میں لینے کے بعد طاہر صدیق شاہ کو اڈیالہ جیل کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

فیصل آباد: 9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج

Mobeera Fatima

بلوچستان میں بارشوں سے 16 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment