Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ، قیمت 278.40 روپے ہو گئی

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 414 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 407 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

دو پارٹیاں نفرت کا نشان ، جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment