Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس دوسری بار کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا، کابینہ اراکین اور وزراء نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے کابینہ ارکان کے نام مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس 54 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، شانگلہ ٹاپ میں ریسٹ ہاﺅس کی تعمیر، رولز آف بزنس 1985 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایجنڈے میں 7 مشترکہ قراردادیں بھی شامل ہیں، ماہانہ اجرت 32 ہزارسے بڑھا کر36 ہزار روپے مقررکرنے ، محکمہ قانون سمیت دیگر محکموں کے بلوں اور ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

Related posts

ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے چین سے بیٹھیں، وزیراعظم

admin

ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے سیاستدان اپنی 25 فیصد جائیداد عطیہ کر دیں ، مصطفیٰ کمال

Mobeera Fatima

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment