Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بختاور بھٹو زرداری کی کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ کو سزا دینے کی اپیل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں گاڑی سے ٹکر مار کر باپ بیٹے کی جان لینے والی ملزمہ نتاشہ کو سزا ملنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کارساز ٹریفک حادثے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘یہ کوئی گاڑی نہیں تھی (جس نے لوگوں کو کچلا) بلکہ ایک عورت تھی جس کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔’

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ‘لڑکی کی نشے کے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور اگر وہ کئی کاروباری اداروں کے بورڈز میں شامل تھیں تو ذہنی صحت کے سنگین مسئلے کو استعمال نہیں کرسکتی۔’

اس حوالے سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘گل احمد برانڈ کے مالک کی اہلیہ نتاشا دانش کا چہرہ بتاتا ہے کہ  اپنی لینڈ کروزر چلاتے ہوئے اسے اپنے حواس پر پوری طرح قابو تھا۔’

ثمینہ ممتاز نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ عام رواج ہے کہ اسپتالوں میں غریب اور بے گناہ افراد کے قتل کے مقدمات میں بری ہونے میں مدد کے لیے بااثر لوگوں کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیا جاتا ہے۔

Related posts

پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025، اسٹیٹس معلوم کرنے کی مکمل رہنمائی

Mobeera Fatima

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 308 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment