Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی ختم کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی ختم کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے، حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیر قانونی طور پر مقرر کر کے کاروبار تباہ کررہی ہے۔

سرکاری افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی جس پر عدالت نے جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی پابندی ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمانڈنٹ پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔بعدازاں عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی کو ختم کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آئندہ ایسی کارروائی کی گئی تو متعلقہ افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Related posts

ایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مالی مدد کی تو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

امریکا میں ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment