Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔

Related posts

پاک فوج نے کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں بھارت کی سرلیاون پوسٹ بھی تباہ کر دی

Mobeera Fatima

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment